جمعہ، 8 ستمبر، 2023

پتہ ہے اس دور میں سب سے زیادہ سننے کے قابل کون سا شخص ہے، کس کو سن کر آپ زندگی کی حقیقتوں کو سمجھ سکتے ہیں

 




پتہ ہے اس دور میں سب سے زیادہ سننے کے قابل کونسا شخص بے ۔؟ یا اگر میں یہ کہوں کہ جس شخص کو زندگی کی سب سے زیادہ سمجھ ہو اور آپ بھی سمجھنا چاہتے ہوں تو کس شخص کو سن کر آپ بہت جلد وقت حاضر کی زندگی کو سمجھ سکتے ہیں ۔؟ اور زندگی کی حقیقتوں، لوگوں کی حقیقتوں کو جان سکتے ہیں۔ ؟ وہ شخص کوئی بہت بڑی شخصیت تو نہیں لیکن وہ اپنے آپ میں ایک دنیا ضرور ہے اور جانتے ہیں وہ کون ہے۔؟ چلیں بتاتا ہوں۔۔ ہر وہ شخص جو چپ ہے۔۔ جو خاموش رہتا ہے جو لوگوں سے زیادہ میل جول نہیں رکھتا جو اپنا زیادہ وقت تنہائی میں گزارتا ہے، جس کا کوئی دوست نہیں، جو لوگوں کی بھیڑ سے ہٹ کے رہتا ہو۔۔ بس وہی ایک شخص ہے جو آپ کو زندگی کی ساری سمجھ دے سکتا ہے۔۔ یہ جتنے لوگ خاموش ہوتے ہیں نا ان کے اندر اتنا ہی زیادہ شور ہوتا ہے۔۔ یہ وہ کچھ جانتے ہیں جو آپ گمان بھی نہیں کر سکتے۔۔ یہ وہ لوگ ہیں جو زندگی کی حقیقتوں کو سمجھ چکے ہوتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو سمجھ چکے ہوتے ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو سب سے زیادہ کامیاب ہیں کیونکہ خاموشی بہت بڑا راز ہے۔۔ جو جتنا خاموش ہے وہ اتنا ہی بہترین ہے۔۔ کیونکہ وہ یہ بات جان چکا ہے کہ خاموش رہ کر کتنا کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔۔ ایسے لوگوں کو آپ کبھی بحث کرتے ہوئے نہیں پائیں گے یہ بات بات پر لڑتے نہیں ہیں یہ رویوں کو سمجھتے ہیں یہ اپنی دنیا کے بادشاہ ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو سب سے زیادہ سننے کے لائق ہیں 💯


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں