پیر، 18 ستمبر، 2023

پتہ ہے آپ کیوں تکلیف میں مبتلا ہوتے ہیں، کیوں ڈپریشن بڑھتا ہی جارہا ہے


 پتہ ہے آپ تکلیف میں کیوں رہتے ہیں آپ کیوں اداس رہتے ہیں۔۔ کیوں آپ ہر وقت پریشان رہتے ہیں۔۔کیوں آپ ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں چلیں میں بتاتا ہوں ۔۔ وجہ بہت سادہ سی ہے آپ ماضی سے نہیں  نکلتے ۔۔ آپ ماضی میں ہی اپنی خوشی ڈھونڈتے رہتے ہیں جبکہ آپ کا ماضی سوائے تکالیف کے آپ کو کچھ نہیں دے پاتا ۔۔ خوش رہنے ،زندگی کا مزہ لینے، زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے آپ کو اپنے ماضی کو بھلانا ہوگا ۔۔ جو ہوگیا بس وہ ہوگیا ۔۔ وہ آپ بدل نہیں سکتے آپ جتنی مرضی کوشش کرلیں ماضی کی تلخ حقائق کو آپ بدل نہیں پاتے ۔۔ تو جب بدل نہیں سکتے تو کیوں اس میں رہتے ہیں ۔۔ اور پھر اس میں رہتے رہتے اپنے مستقبل کو بھی برباد کررہے ہیں۔۔ جب اللّٰہ ❤️ آپ سے کہہ بھی رہا ہے کہ تمہارا مستقبل تمہارے ماضی سے بہتر ہوگا ۔۔ تو یار اس کی مانتے کیوں نہیں۔۔ کیا وہ اس سب کو بدلنے پر قادر نہیں۔۔ کیا وہ جو دن کو رات سے، گرمی کو سردی سے، خزاں کو بہار سے پر قادر ہے وہ تمہارے ماضی کو مستقبل سے بدلنے پر قادر نہیں ۔۔ کیا اس کے لئے بھی کچھ مشکل ہوسکتا ۔۔ یقیناً وہ جانتا ہے وہ سب کچھ جانتا ہے بس تمہیں اس تک جانا پڑے گا اور اپنی کوشش کرنی ہوگی کیونکہ اس نے تم سے کوشش مانگی ہے فیصلہ اس کے ہاتھ میں ہے اور وہ کسی کی محنت، خلوص، کوشش کو کبھی ضائع نہیں کرتا وہ تو تقدیریں بدلنے پر قادر ہے پھر تم کیوں دربدر پھرتے ہو ۔۔اس پر بھروسہ کرتے ہوئے ماضی کو ماضی میں چھوڑ کر مستقبل میں آگے بڑھو۔۔ اپنی خوشی کی وجہ ڈھونڈو اور اس کے لئے کوشش کرو ۔۔تمہیں کسی نے خوشیاں لاکر تمہاری جھولی میں نہیں ڈال دینی۔۔ تمہیں اس کے لئے خود محنت کرنی ہوگی اور یقین جانو تم کرسکتے ہو ہاں تم کرسکتے ہو اور بس تم ہی کرسکتے ہو۔۔ اٹھو ماضی کو اٹھاؤ اور کہیں دور پھینک آؤ اور مستقبل میں اتنا مگن ہو جاؤ کہ تمہیں یہ برا وقت یاد ہی نہ رہے۔۔ 

1 تبصرہ: