جمعرات، 7 ستمبر، 2023

یہ تحریر ان کے لئے جو کہتے ہیں زندگی میں بہت بے چینی ہے ، سکون ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئے

 



یہ تحریر ان سب کے لئے جو مجھے آکر یہ کہتے ہیں  کہ وہ بہت بے چین ہیں، زندگی میں سکون نام کی کوئی چیز نہیں۔۔ سکون ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئے لیکن سکون نہیں ڈھونڈ پائے۔۔ میرے خیال میں ہم سکون کو کبھی بھی صحیح معنوں میں ڈھونڈتے ہی نہیں ہم ہر اس کام میں، عمل میں، سکون ڈھونڈتے ہیں جو جائز ہی نہیں ہوتا یا یوں کہہ لیں کہ ہم سکون کو گناہوں میں ڈھونڈتے ہیں جیسے کہ کوئی سکون ڈھونڈنے کے لئے گانے سنتا ہے تو کوئی گیمز کھیلنے لگتا ہے۔۔ کوئی فلموں، ڈراموں تو کوئی نامحرم سے باتوں اور کوئی سوشل میڈیا میں وقت برباد کرکے سکون تلاش کرنے لگتا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ آپ کو سکون کبھی بھی کسی بھی حال میں کسی بھی طرح ان سب چیزوں میں نہیں ملنے والا کیونکہ یہ سب چیزیں سکون کے لئے بنی ہی نہیں ہیں ان کا مقصد آپ کو سکون دینا ہے ہی نہیں تو یہ کیسے آپ کو مطمئن کرسکتی ہیں۔۔ آپ لاکھ بھی کوششیں کرلیں دل کو تسلی دے لیں کہ آپ کو سکوں مل جائے گا لیکن آپ نہیں ڈھونڈ پائیں گے کیونکہ گناہ میں کوئی سکون نہیں ہے اگر سکون پانا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو اللّٰہ ❤️ کی طرف آنا پڑے گا۔۔ آپ کو اللّٰہ ❤️ کی دی ہوئی کتاب قرآن کو کھولنا ہی پڑے گا۔۔ آپ کو اللّٰہ ❤️ سے دوستی کرنے ہی پڑے گی۔۔ آپ ایک بار بس ایک بار نمازوں کی ادائیگی شروع کردیں۔۔ روز قرآن کی تلاوت کو معمول بنالیں اور اگر تلاوتِ نہیں کرسکتے تو قرآن کو سن لیا کریں اور اگر میری مانیں تو قاری عبدالرحمن مسعد کی آواز میں تلاوت سننا شروع کردیں۔۔ رب العالمین ❤️ کی قسم آپ کو ایسا سکون ملے گا کہ آپ کی عقل دنگ رہ جائے گی آپ کو یقین ہی نہیں آئے گا کہ آپ کبھی بے سکون بھی رہے ہیں۔۔ مجھے جب بے سکونی ہونے لگتی ہے تو میں قاری عبدالرحمن مسعد کی آواز میں سورۃ مزمل سننے لگتا ہوں۔۔ آپ یقین جانیں اللہ نے اپنی کتاب اور اپنے ذکر میں بےحد سکون رکھا ہے بس ہم ہی دور ہوگئے ہیں ورنہ مومن مسلمان کی زندگی میں تو بے سکونی ہونی ہی نہیں تھی۔۔ یہ سکون دینے والی ادویات یقین جانیں ہمارے لئے ہیں ہی نہیں ۔۔ ہمارے پاس تو سکون ہمارے رب العالمین ❤️ کے قرآن میں موجود ہے آپ کرکے دیکھ لیں میرا یہ دعویٰ ہے کہ اگر آپ نمازوں کی پابندی اور قرآن کی تلاوت یا سماعت کرتے رہے تو آپ کی زندگی سے بےسکون کا نام و نشان تک نہیں رہے گا یار کرکے تو دیکھیں ۔۔  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں