بدھ، 6 ستمبر، 2023

آپ سے یہ کس نے کہا جو چلا جائے واپس نہیں آتا


 مجھے نہیں پتہ کہ آپ سے یہ کس نے کہہ دیا کہ جو چلا جائے وہ واپس نہیں آتا یا جو چیز آپ کی پسند تھی وہ آپ کے ہاتھوں سے نکل گئی اور اب کبھی بھی واپس نہیں آئے گی۔۔ میں کم از کم اس بات پر متفق نہیں ہوں کیونکہ میرے خیال میں کسی چیز کا چھن جانا دو وجوہات کی بنا پر ہوسکتا ہے اول تو یہ کہ آپ کے حق میں وہ بہتر ہی نہیں تھی اور اللّٰہ ❤️ اس ہی کو بہتر کرکے آپ تک واپس لائے گا اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ چیز تو بہتر تھی لیکن وقت بہتر نہیں تھا اس لئے آپ سے وقتی طور پر دور کر دی گئی ہے اور دوم یہ کہ وہ آپ کے لئے تھی ہی نہیں یا وہ آپ کے لائق نہیں تھی اس لئے آپ سے دور کر دی گئی ہے اور یہ تو آپ بھی جانتے ہیں کہ آپ کے حق میں کیا بہتر ہے اور کیا بہتر ہوسکتا ہے یا کیا بہتر ہوگا یہ آپ بالکل بھی نہیں جانتے یہ جاننے والا رب العالمین ❤️ ہی ہے اس لئے آپ سے اگر کچھ چلا جائے تو اس میں اللّٰہ ❤️ کی مصلحت کو سمجھیں۔۔ اور جو چیز آپ سے چلی گئی اس پر صبر کریں اور یقین رکھیں وہ آپ تک واپس ضرور آئے گی کیونکہ آپ کا رب ہر شے پر قادر ہے ۔۔ جیسے اس نے یعقوب علیہ السلام تک یوسف علیہ السلام کو، ابراہیم علیہ السلام کو ہاجرہ رضی اللہ عنہ تک اور یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے واپس لوٹایا تو آپ سے لی گئی شے کو بھی وہ واپس لوٹانے پر قادر ہے بس آپ نے یقین نہیں چھوڑنا اگر صبر آجائے تو سمجھیں کہ آپ سے جو چیز لی گئی وہ آپ کے لئے نہیں تھی اور اگر وقت گزرنے پر شدت بڑھ جائے تو میرا یہ یقین ہے کہ آپ کے دل میں اس کی محبت بڑھنے کی یہ کامل نشانی ہے کہ وہ چیز آپ کو واپس ضرور لوٹائی جائے گی کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ بڑھنے والی شدت آپ کا بھروسہ ہے جو آپ نے اللّٰہ ❤️ پر کیا ہے اور میرا رب ❤️ خود فرماتا ہے کہ مجھ پر بھروسہ رکھو اور میں ہی کارساز کافی ہوں اور بے شک و ہر شے کا مالک، ہر شے پر قادر ہے 💯

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں