میں کل ایک ویڈیو دیکھ رہا تھا۔۔جس میں کالج کے کچھ طالب علم کالج کے آخری دن کو منانے میں مصروف تھے۔۔ ان کو دیکھ کر اپنا گزرا ہوا وقت یاد آگیا کاش وہ دن واپس آجائیں۔۔ خیر ان کو دیکھ کر میرے ذہن میں ایک بات آئی کہ یہ لوگ جس طرح اس وقت خوش ہیں کچھ عرصے بعد یہ بھی ہماری طرح اس وقت کو یاد کریں گے اور ہماری ہی طرح حسرت زدہ ہوں گے۔۔ اور پھر ایک وقت آئے گا کہ جب ان کو پتہ چلے گا کہ سکول، کالج کی زندگی کتنی خوبصورت تھی۔ بالکل پر سکون، ہر چیز مل جاتی تھی۔ لیکن جب یہ ہماری جگہ پہنچیں گے تب ان کو پتہ چلے گا کہ وہ جو لاڈ، پیار، جو محبت تھی سب کی سب زمانہ طالبعلمی کی حد تک ہی تھی اور اب وہ سب کم ہو چکا ہے۔۔ اب ہر کسی کو اپنے گھر والوں کی فکر ہوگی کیونکہ ہم مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھنے والے لوگ جیسے ہی تعلیم مکمل کرتے ہیں پھر ہمارے سر پر بھی زمہ داریوں کا بوجھ آن پڑتا ہے۔۔ اور یہ کوئی ذبردستی نہیں بلکہ یہ ہماری خود کی خواہش ہوتی ہے کیونکہ گھر کے حالات ہمارے سامنے ہوتے ہیں۔۔ اور ہمیں ہماری ذمے داری قبول کرنی پڑتی ہیں۔۔ کچھ لوگوں کو تو تعلیم کو بھی ادھورا چھوڑنا پڑ جاتا۔۔ اس بات کو لکھتے ہوئے اور آپ کو پڑھتے ہوئے جتنی یہ بات محسوس ہوئی وہ میں جانتا ہوں کیونکہ کچھ باتیں بس محسوس کی جاسکتی ہیں ۔۔ خیر میرا ایک مشورہ ہے ہر اس طالب علم کے لئے جو اپنی تعلیم مکمل کرچکا ہے یا حاصل کررہا ہے۔۔ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کوئی ہنر، کوئی سکلز ضرور سیکھیں کیونکہ آج کل کے دور میں سکلز کی بنا پر ہی آپ ایک کامیاب انسان بن سکتے ہیں اور اپنی اور اپنے گھر والوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی خواہشات کو بھی پوری کرسکتے ہیں ورنہ یاد رکھیں نوکریاں اول تو ہمارے ملک میں موجود ہی نہیں اور اگر ہیں بھی تو وہ آپ کی قابلیت کے مطابق نہیں ہیں اس لئے بہتر ہے کہ کسی کے پاس چھوٹی موٹی نوکری کرنے کے بجائے ایسی سکلز سیکھیں کہ لوگ آپ کے پاس کام کرنے آئیں اور یہ تب ہی ممکن ہے جب آپ ہنر مند ہوں گے 💯
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں