پیر، 4 ستمبر، 2023

ہماری ناکامیوں کی ایک بڑی وجہ


ہماری ناکامیوں کی ایک بڑی وجہ 




 پتہ ہے ہماری ناکامیوں کی ایک بڑی وجہ ہمارا صرف دعا پر رہنا ہے عملاً کچھ نہ کرنا ہے۔۔ ہمیں پتہ نہیں کس نے یہ بتا دیا کہ بس دعا کرتے جاؤ عملاً کچھ نہ کرنا سب ہوتا جائے گا۔۔ ہم ویسے بھی بہت کاہل ہیں اور پھر ہم یہ بھی چاہتے کہ ہم کامیاب بھی ہوجائیں لیکن ہمیں کچھ بھی نہ کرنا پڑے بلکہ سب کچھ خود سے ہی ہوتا جائے اور ہم سب کچھ حاصل بھی کرلیں۔۔ میں یہ ہرگز نہیں کہہ رہا کہ دعا نہیں کرنی چاہیے یا دعا کی کوئی اہمیت کوئی حیثیت نہیں۔۔ لیکن میں یہ ضرور کہوں گا کہ دعا کے ساتھ ساتھ دوا بھی ضروری ہے۔۔ دعا کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے ہاتھوں سے بھی کچھ کرنا ہوتا ہے۔۔ کوئی بھی منزل بس دعا ہی کی محتاج نہیں ہوتی بلکہ اس منزل تک پہنچنے کے لئے ہمیں محنت کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔۔ ایسا کبھی نہیں ہوسکتا کہ آپ پانی پینا چاہتے ہوں اور پانی خود ہی چل کر آپ کے منہ سے آ لگے بلکہ آپ کو اپنی پیاس کو بجھانے کے لئے اپنے ہاتھوں کو حرکت دینی ہی پڑتی ہے۔۔ اگر صرف دعا ہی ضروری ہوتی تو ہمارے نبی کریم ﷺ کبھی بھی غزوات میں شریک نہ ہوتے بلکہ آپ ﷺ تو اگر ایک بار لب ہلا دیتے تو پوری دنیا بدل جاتی لیکن انہوں نے بھی غزوات میں شریک ہوکر ہمیں یہ پیغام دیا ہے کہ حق کے لئے کھڑا ہونا پڑتا ہے۔۔ دعا بہت ضروری ہے لیکن تب ہی جب آپ اپنی طرف سے پوری کوشش کرچکے ہوں کیونکہ میرا رب بھی قرآن میں یہی فرما رہا ہے کہ انسان کو وہی ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے۔۔ پہلے کوشش پھر دعا۔۔ پھر دیکھیں کیسے معجزات ہوتے ہیں کیونکہ ہمارا رب العالمین ❤️ ہر اک شے پر قادر ہے 💯 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں