اگر کوئی آپ کی زندگی سے جارہا ہو تو کبھی بھی، کسی بھی حال میں اس کو روکیں نہیں ۔۔ میں جانتا ہوں کہ یہ کتنا دہ وقت ہوتا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ وہ شخص کبھی بھی نہیں رکے گا،، کیونکہ جس نے جانا ہے وہ جاکر ہی رہے گا۔۔۔ آپ کو پتہ اب چلا ہوگا لیکن وہ بہت پہلے سے ہی ارادہ کر چکا ہے اور اس کو بس بہانے کی تلاش ہے۔۔ آپ اس کو روکنے کی نام کوششیں کررہے ہیں۔۔ اور اپنی عزت نفس مجروح کررہے ہیں۔۔ اس کی نظر میں آپ کی کوئی اہمیت نہیں۔۔ اگر بالفرض آپ کی منت، سماجت کرنے پر وہ رک بھی گیا تو وہ سارا وقت یہی ثابت کرتا رہے گا اور آپ کو سناتا رہے گا کہ جیسے اس نے آپ پر بہت بڑا احسان کردیا ہو اور وہ ضرور کوشش کرے گا کہ کب آپ اس کو موقع دو یا وہ خود موقع ڈھونڈ کر آپ سے کنارہ کشی اختیار کرلے اور آپ کو چھوڑ جائے ۔۔یاد رکھیں زندگی منت سماجت سے نہیں گزرتی۔۔ اگر زندگی جینی ہے تو پھر خود کو مضبوط کرنا ہوگا۔۔ جو جارہا ہے بجائے اس کے پیچھے رونے دھونے، اذیت میں خود کو مبتلا کرنے، اپنی زندگی بردبار کرنے، اس کو دروازے تک چھوڑ کر آنا پڑے گا۔۔ کیونکہ آپ کی زندگی کسی کی محتاج نہیں ہے آپ کو آزاد بھیجا گیا ہے تو کسی کی غلامی کو کبھی قبول نہ کریں کسی کو بھی اتنا سر نہ چڑھائیں کہ وہ آپ کی خوشی یا آپ کی تکلیف کی وجہ بنے۔۔ یاد رکھیں آپ کبھی بھی کسی کو ذبردستی اپنے لئے مخلص نہیں کرسکتے۔۔ اور نہ ہی کسی کا ساتھ زبردستی حاصل کیا کرسکتے ہیں۔۔ مانگی گئی توجہ، عزت، کبھی بھی محبت نہیں ہوتی نہ ہی ہوسکتی ہے۔۔ یہ ایک بھیک کی طرح ہے، اور بھیک ہر بار نہیں ملتی اور نہ ہی بھکاریوں کی کوئی عزت نہیں ہوتی۔۔ اس لئے زندگی کی دوڑ میں خود کو جتنا مضبوط رکھیں گے اتنے ہی کامیاب رہیں گے
Let people go ... Let people judge you..let people Lose you
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں