آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ ہم جب بھی کبھی اداس ہوتے ہیں یا کسی بات کی سمجھ نہیں آرہی ہوتی یا ہم کسی تکلیف میں ہوتے ہیں تو ہم اپنا موڈ بدلنے کے لئے کسی سوشل میڈیا ایپلیکیشن پر چلے جاتے ہیں اور وہاں سکرولنگ یعنی اس کو استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں تاکہ ہم اس اداسی، تکلیف سے اپنی توجہ ہٹا سکیں اور پھر ہمارے سامنے ہماری تکلیف یعنی ہم جس حالت میں ہوتے ہیں اس ہی حساب سے کوئی نہ کوئی ایت، کوئی حدیث، کوئی قول یا پھر کوئی کسی کا لکھا کچھ جملہ سامنے اجاتا ہے جس کو پڑھ کر ہم حیرت میں ڈوب جاتے ہیں کہ یار یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میری پریشانی پر مجھے ایسے حوصلہ مل سکتا ہے اور وہ بھی تب کہ جب کوئی جانتا تک نہیں کہ ہم اس ہی تکلیف سے گزر رہے ہیں اور اس کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔۔ جانتے ہیں ایسا کیوں ہوتا ہے ۔؟ میرے خیال میں ایسا بس اس ہی وجہ سے ہوتا ہے کہ جیسے کہا جاتا ہے نا کہ ماں سے کبھی کچھ نہیں چھپ سکتا آپ جتنا مرضی بھی چھپانا چاہتے ہوں وہ سمجھ ہی لیتی ہے بلکہ ایسے ہی معاملہ ہمارے ساتھ ہمارے رب العالمین ❤️ کا بھی ہے ماں تو کئی بار نہیں بھی جانتی کہ آپ کس تکلیف سے گزر رہے ہیں لیکن وہ جو علیم و بذات الصدور ہے نا وہ سب کچھ جانتا ہے اور وہ تو ستر ماؤں سے بڑھ کر ہم سے محبت کرتا ہے تو وہ بھلا ہمیں کیسے نہیں سکون دے گا۔۔ یقین جانیں جب بھی آپ کی حالت کے مطابق آپ تک ایسی کوئی بات ، کوئی ایت، کوئی حدیث پہنچتی ہے تو وہ اللّٰہ ❤️ نے آپ کے لئے مدد بھیجی ہوتی ہے ورنہ آپ خود بتائیں کہ آپ کے دل کے سوا وہ بات کس کو پتا تھی کہ آپ کو یہ مسئلہ ہے ۔۔ یقین رکھیں آپ کا رب آپ سے بہت محبت کرتا ہے وہ بس دیکھتا ہے کہ میرا بندا اس مشکل وقت میں کیا رویہ اختیار کرتا ہے ورنہ اس کے لئے تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہے وہ تو ہر ایک شے پر قادر ہے۔۔ آپ کی غیب سے مدد بھیجنے والا کیا آپ کی دل کی کیفیت ہو نہیں جانتا ہوگا بےشک وہ جانتا ہے اس پر یقین رکھیں وہ سب کچھ بہتر کردے گا اور اگر نہیں کیا تو پھر ایسے یقین جانیں وہ بہترین کرے گا کیونکہ وہ ہر شے پر قادر ہے 💯
پیر، 28 اگست، 2023
مصیبت، تکلیف، پریشانی میں اچانک سے کسی ایت، حدیث کا سامنے آنا

About Wedi_Writes
Soratemplates is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates.
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں