![]() |
جب بھی پردے کی بات آتی ہے تو ہمارے ذہنوں میں بس ایک ہی بات آتی ہے کہ خواتین کے لئے کہا جارہا ہے۔ پردے کا دوسرا پہلو، دوسرا پس منظر کوئی نہیں سمجھتا نہ ہی کوئی سمجھنے کی کوشش کرتا۔۔ کیونکہ کسی نے ہمیں بتایا ہی نہیں اور نہ ہی ہم نے کبھی اس پر دھیان دینے کی کوشش بھی کی۔۔یا کبھی اس پر سوچا بھی ہو۔۔پردے کا تعلق فقط عورت ذات سے ہی منسوب نہیں۔۔ پردے مردوں کے لئے بھی ویسے ہی ضروری ہے جیسے عورتوں کے لئے لازم و ملزوم ہے بس اس کا طریقہ مختلف ہے ۔۔پردہ صرف یہ نہیں کہ لڑکی کو اپنی زینت چھپانی ہے پردے کا تعلق مرد کے لئے بھی ہے ۔۔۔ مرد کا پردہ یہ ہے کہ وہ نامحرم سے اپنی آنکھوں کی حفاظت کرے ناکہ لڑکی کو دیکھا تو نظروں سے اوجھل ہونے تک اس دیکھتے ہی رہے۔۔۔مرد کا پردہ یہ ہے کہ وہ کسی غیر محرم کی طرف آنکھ نہ اٹھائے ۔۔ جیسے قرآن میں عورت کے لئے پردے کا حکم ہے ویسے ہی مردوں کے لئے بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھنے کا حکم ہے لیکن ہمیں بس عورتوں کے پردے کا ہی ہر جگہ بتایا جاتا ہے مرد کے پردے کی کبھی بات نہیں کی جاتی۔۔ جبکہ یہ نہایت ضروری ہے۔۔ اس کے ساتھ ساتھ پردہ یہ بھی ہے کہ یتیم کے سامنے اپنے بچوں سے ایسے پیار نہ جتائیں کہ وہ محسوس کرے۔۔ بیوہ کے سامنے اپنی بیوی سے محبت کا اظہار نہ کریں۔۔ کسی بھوکے یا کسی فقیر کے سامنے اپنے عمدہ کھانوں کی نمائش نہ کریں کہ وہ اپنی غریبی پر روئے۔۔ پردہ یہ بھی ہے کہ کسی کے گناہ، کسی کی کمزوری کو چھپائیں نہ کہ کچھ پتہ چلنے پر اس کو شرمندہ کریں یا اس کا عیب لوگوں پر ظاہر کریں جب اللّٰہ ❤️ نے اس کا گناہ چھپایا تو آپ بھی ظاہر نہ کریں۔۔پردے کا مقصد دکھاوا نہ کرنے کے ہیں اس کے مقصد کو سمجھیں۔۔۔پردہ کریں اور پردہ ڈالیں لوگوں کے عیبوں، گناہوں پر کیونکہ آپ بھی یہی چاہتے ہیں کہ آپ کی بھی پردہ پوشی کی جائے اور پھر بروز قیامت اللّٰہ ❤️ آپ کے گناہوں پر پردہ ڈالے جبکہ اس دن سب کچھ سب کے سامنے ہوگا اور کوئی کچھ چھپا نہ سکے گا۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں